اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):سیلاب متاثرین کےلئے امداد کے تسلسل کے طور پر یونیسیف کی جانب سے ایک اور پرواز پاکستان پہنچ گئی۔ یونیسیف کی امدادی پرواز پیر کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔
دفتر خارجہ کے مطابق یونیسیف کی اب تک کل چار پروازیں سیلاب متاثرین کیلئے کی امداد لے کر پاکستان پہنچ چکی ہیں۔ پاکستان نے یونیسیف کی طرف سے امداد کا گرمجوشی اور تشکر کے ساتھ خیرمقدم کیا ہے۔