26.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومشوبزیونیسیف کی صبا قمر کے ساتھ معاونت سے کم عمری کی شادی...

یونیسیف کی صبا قمر کے ساتھ معاونت سے کم عمری کی شادی کے اثرات سے آگاہی بارے وڈیو مہم

- Advertisement -

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):بچوں کے لئے اقوام متحدہ کے فنڈ (یونیسیف)نےپاکستان میں کم عمری کی شادی کے رجحان بارے شعور اجاگر کرنے کے لئے یونیسیف کی قومی سفیر برائے بچوں کے حقوق اداکارہ صبا قمر کی معاونت سے ایک وڈیو مہم کا آغاز کیا ہے۔

اداکارہ صباقمر نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اس حوالے سے وڈیو جاری کر تے ہوئے لکھا کہ پاکستان بھر میں بچوں کے حقوق کے تحفظ اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کےلئے یونیسیف کے عزم کو تقویت دینے کی کوشش کریں گی۔

- Advertisement -

اداکارہ صبا قمر نے اپنی وڈیو میں تعلیم اور صحت کے حوالہ سے لڑکیوں کے مستقبل پر کم عمری کی شادی کے اثرات کو اجاگر کیا اور بچوں کے تحفظ کے لئے اقدامات پر زور دیا ۔انہو ں نے کہاکہ ہر لڑکی کو سیکھنے ، آگے بڑھنے اور اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق حاصل ہے ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وہ اس مہم کا حصہ بننے پر فخر محسوس کررہی ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603124

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں