یونیورسل ہیلتھ کوریج سے دوردراز علاقوں میں ہسپتال بنیں گے،صحت کے شعبہ میں انقلاب آئے گا،حکومتوں کا اصل کام عوام کی خدمت کرنا ہے،وزیر اعظم عمران خان

76
یونیورسل ہیلتھ کوریج سے دوردراز علاقوں میں ہسپتال بنیں گے،صحت کے شعبہ میں انقلاب آئے گا،حکومتوں کا اصل کام عوام کی خدمت کرنا ہے،وزیر اعظم عمران خان
یونیورسل ہیلتھ کوریج سے دوردراز علاقوں میں ہسپتال بنیں گے،صحت کے شعبہ میں انقلاب آئے گا،حکومتوں کا اصل کام عوام کی خدمت کرنا ہے،وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج سے دوردراز علاقوں میں ہسپتال بنیں گے،صحت کے شعبہ میں انقلاب آئے گا،حکومتوں کا اصل کام عوام کی خدمت کرنا ہے،خیبر پختونخوا پہلا صوبہ ہے جس نے تمام عوام کو ہیلتھ کارڈ دیئے،پنجاب اس سال کے آخر تک یہ کام کرلے گا،گلگت بلتستان میں بھی سب کو یہ سہولت دی جارہی ہے،دیگر صوبوں پر بھی عوام کا دبائو پڑھے گا اور وہ بھی ہیلتھ کوریج دینے پر مجبور ہوں گے۔بدھ کو پشاور میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے نئے بلاک کے افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کے شعبہ میں نمایاں اہداف حاصل کئے ہیں،وزیر اعلی محمودخان اور گزشتہ کے پی کے حکومت کو اس پر مبارکباد دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں وسائل محدود ہوں اور ان کا ایک بڑا حصہ قرض کی قسطوں میں چلا جاتا ہو، وہاں یونیورسل ہیلتھ کارڈ انتہائی اہمیت کا حامل اقدام ہے۔حکومت کا اصل کام لوگوں کی خدمت کرنا ہے،سب سے زہادہ ضرورت صحت ہے،خیبر پختونخوا پہلا صوبہ ہے جس نے اپنے تمام شہریوں کو صحت کارڈ دیئے،یہ بہت بڑا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ کتنے لوگ بیماری کے علاج کے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال جانے سے قاصر ہوتے ہیں اور اس دوران ان کا مرض بگڑ جاتا ہے پھر اس کے لئے قرض لینا یا جمع پونچی ختم ہوجاتی تھی تاہم اب لوگ اپنی مرضی کے ہسپتالوں میں اپنا علاج صحت کارڈ کے ذریعے مفت کروا سکیں گے،یہ صرف ہیلتھ کارڈ نہیں بلکہ ایک پورا سسٹم ہے،اس سے دوردراز علاقوں میں ہیلتھ کے شعبہ میں انقلاب برپا ہوگا،اس سے یہاں ہسپتال بنیں گے،سرکاری ہسپتالوں میں بہتری آئے گی۔

جزاوسزا کا نظام پروان چڑھےگا۔ہیلتھ کارڈ کی وجہ سے اب ڈاکٹرز دیہی علاقوں میں بھی خدمات سرانجام دیں گے ،ماضی میں ڈاکٹرز بڑے شہروں میں خدمات دینے کو ترجیح دیتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ تھرپارکر میں وفاقی حکومت نے ہیلتھ کارڈ کی سہولت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں اچھا ماحول دیکھ کر باقی صوبوں میں بھی ایسا کلچر آئے گا۔