27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںیونیورسٹیز اور اطراف میں موجود فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کیلئے ٹیموں کو...

یونیورسٹیز اور اطراف میں موجود فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کیلئے ٹیموں کو سپیشل ٹاسک د ے دیا گیا ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی

- Advertisement -

لاہور۔14مئی (اے پی پی):یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبا کی اچھی صحت اولین ترجیح ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر لاہور کی یونیورسٹیوں کی کینٹینوں کی چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ترجمان کے مطابق 7معروف یونیورسٹیوں کے 32 کینٹینوں اور کیفے کی چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات پر کیفے بند کیا گیا اور8کینٹینوں کو 3لاکھ 55ہزار کے جرمانے عائد کر کے 13کواصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا یونیورسٹیز اور اطراف میں موجود فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے لیے ٹیموں کو سپیشل ٹاسک دیا گیا ہے

سابقہ دی گئی ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی، انتہائی لازم ملازمین کے میڈیکل، ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے، پراسیسنگ ایریا میں ٹوٹے فرش پر گندا پانی موجود، حشرات مکھیوں کی بھرمار پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ کچن میں چوہے، چھپکلیاں، کھلی نالیاں ،بدبودار ماحول پایا گیا، تیار اشیا پر تاریخ اجرا اور تنسیخ عدم موجود، تھی کائونٹر پر بغیر ڈھانپے اشیا رکھی گئیں تھی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں فوڈ سیفٹی پر نو کمپرومائز پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں،طلبا ہمارا روشن مستقبل ہیں لہذا انہیںصاف اور تازہ اشیا خورونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597095

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں