یونیورسٹی آف امریکن ایگل کی جانب سے امن، انسانیت اور میڈیا کے حوالے سے سینئر صحافی ممتاز سلیم لنگاہ اور عاصم نذیر بھٹی کو بین الاقوامی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

94
یونیورسٹی آف امریکن ایگل کی جانب سے امن، انسانیت اور میڈیا کے حوالے سے سینئر صحافی ممتاز سلیم لنگاہ اور عاصم نذیر بھٹی کو بین الاقوامی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
یونیورسٹی آف امریکن ایگل کی جانب سے امن، انسانیت اور میڈیا کے حوالے سے سینئر صحافی ممتاز سلیم لنگاہ اور عاصم نذیر بھٹی کو بین الاقوامی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

لاہور۔11ستمبر (اے پی پی):یونیورسٹی آف امریکن ایگل کی جانب سے امن، انسانیت اور میڈیا کے حوالے سے شاندار خدمات کے اعتراف میں” اے پی پی "کے سینئر صحافی ممتاز سلیم لنگاہ اور پی ٹی وی کے سینئر رپورٹر عاصم نذیر بھٹی کو بین الاقوامی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ۔ امریکن اعزازی سرٹیفکیٹس کی تقریب کا انعقاد یہاں مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ یہ اعزاز پروفیسر ڈاکٹر ٹونی جاوید پریذیڈنٹ یونیورسٹی آف امریکن ایگل اور چانسلر رائل امریکن یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف آر ٹی کی نامزدگی پر پیش کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعزازی پی ایچ ڈی سکالر اور مہمان خصوصی صاحبزادہ ڈاکٹر علی محمد نور والے نے کہا کہ ملک کے کسی بھی شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کی پذیرائی اور ان کی خدمات کو سراہا جانا یقیناً قابل تحسین امر ہے جس سے نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ دوسروں کو بھی اس اچھے کام کی ترغیب ملتی ہے۔ مہمان اعزاز صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے اپنے خطاب میں اس اعزاز کو لاہور سمیت پوری صحافی برادری کا اعزاز قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے ہر مشکل دور میں حق اور سچ کا علم بلند رکھا اور اس جدوجہد میں ہمارے بہت سے ساتھیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور سینکڑوں زخمی و پابند سلاسل ہوئے۔ارشد انصاری نے لاہور کی صحافی برادری کو بہت جلد فیز ٹو کی بھی نوید سنائی۔انہوں نے عاصم نذیر بھٹی اور ممتاز سلیم لنگاہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان اور اے پی پی کو اپنے دست بازو قرار دیا۔

کشمیر سے سابق وزیر ناصر حسین ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت مسئلہ کشمیر کے حل میں پوری طرح سنجیدہ ہے اسی لئے کشمیریوں کے حقوق کی آواز ہر بین الاقوامی فورم پر بھرپور انداز میں اٹھائی جارہی ہے۔ سکول آف موٹیویشن کے سربراہ کمانڈر شہواز بلوچ نے جیل اصلاحات، معاشرتی آگہی کے موضوعات فیچرز اور دیگر اہم سوشل و ترقیاتی ایشوز پر ممتاز سلیم لنگاہ اور 2010 میں سندھ و بلوچستان میں آنے والے تاریخی سیلاب اور کورونا کے دوران مشکل حالات میں فیلڈ پورٹنگ کرنے پر عاصم نذیر بھٹی کی صحافتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہاکہ معاشرے میں امن کے فروغ اور انسانیت کی فلاح کیلئے میڈیا کے ذریعے عوام کو مختلف موضوعات سے متعلق آگہی ہی دراصل ایک پروفیشنل صحافی کی ذمہ داری ہوتی ہے۔پاکستان مسلم لیگ( ن) لاہور خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری زیبا غفور نے صحافت کے علاوہ عاصم نذیر بھٹی اور ممتاز سلیم لنگاہ کی فلاحی خدمات پر بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

"اے پی پی” ایمپلائز یونین پنجاب کے صدر رانا عبدالرحمان نے اپنے خطاب میں دونوں صحافیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ "اے پی پی "اور "پی ٹی وی "کے لیے ایک اعزاز ہے ۔ سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والے ممتاز سلیم لنگاہ اور عاصم نذیر بھٹی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف امریکن ایگل کی جانب سے قیام امن، انسانیت اور میڈیا خدمات کے حوالے سے ان کی خدمات کا بین الاقوامی طور پراعتراف بہت بڑا اعزاز ہے۔

انہوں نے ڈاکٹر ٹونی جاوید، ان کی ٹیم جس میں ڈاکٹر شاہینہ کشور، ڈاکٹر ہیلیا بیگن ، ڈاکٹر کے بی رفیق، ڈاکٹر ایلم افروئی، ڈاکٹر نورین اکرام راٹھور، ڈاکٹر ریٹا، ڈاکٹر صائمہ جبیں، ڈاکٹر ثنا رشید ، ڈاکٹر کرن اشرف، ڈاکٹر لیلتہ القدر، ڈاکٹر میمونہ ، ڈاکٹر بلال ،ڈاکٹر تحسین ، ڈاکٹر تنویر، ڈاکٹر مریم اور ڈاکٹر مدیحہ بتول شامل ہیں ان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں پی ٹی وی سے نیوز ایڈیٹر و سینئر صحافی طاہر کلاسرا، اے پی پی ایمپلائز یونین پنجاب کے صدر رانا عبدالرحمان ، اے پی پی ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری علی اصغر ، سینئر صحافی ڈاکٹر سعید احمد علی ، سینئر صحافی محمد عبداللہ ، رائے ندیم اختر سمیت بڑی تعداد میں صحافی و دیگر شرموجود تھے۔