لاہور۔23جنوری (اے پی پی):یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورنے 2طلبہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔ترجمان کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے فائزہ محمود کو کمپیوٹرسائنس میں ’’بائیولوجیکل سکوئنس کی درستی اور پائیداری کیلئے
ایک کمپیوٹیشنل فریم ورک‘‘جبکہ مائدہ شاہد کو’’سوشل ڈیلمہ کی صورتحال کے حل کیلئے ملٹی ایجنٹ سسٹمز میں تعاون متعارف کرانے کیلئے ایک کوانٹم تکنیک‘‘کے موضوع پر مقالے کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی ہے۔