22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے104 سال مکمل،طلبا کا ادارے کو...

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے104 سال مکمل،طلبا کا ادارے کو خراج تحسین پیش کرنے کا انوکھا انداز

- Advertisement -

لاہور۔30جنوری (اے پی پی):یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے شاندار تعلیمی سفر کے 104سال مکمل ہونے پر فوٹو مونٹیج کا انعقاد کیا گیا۔اسی حوالے سے یو ای ٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے طلبا نےادارے کو خراج تحسین پیش کرنے کا منفرد انداز اپنایا۔یو ای ٹی میڈیا سوسائٹی نے تمام طلبا کو مرکزی گراونڈ میں منظم انداز میں بٹھایا اور یو ای ٹی 104 لکھ کر تاریخی تصویر بنا ئی۔

اس سلسلے میں جہاں دن بھر مختلف سرگرمیاں جاری رہیں،وہیں طلبا کی جانب سے سٹالز بھی لگائے گئے۔وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیرنے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور طلبا کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا دورہ بھی کیا۔تقریب میں تمام فیکلٹیز کے ڈینز،مختلف تدریسی و انتظامی شعبوں کے سربراہان، ڈائریکٹرسٹوڈنٹس افیئرزڈاکٹر ذوالفقار علی،پبلک ریلیشنز آفیسرڈاکٹر تنویرقاسم اور سوسائٹی ایڈوائزاراحمد نویدبھی موجود تھے۔وائس چانسلر نے کہا کہ یو ای ٹی کی104سالہ تاریخ نے تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں،ہمارے طلبا کی محنت اور اساتذہ کی لگن سے یہ ادارہ ہمیشہ ترقی کی راہوں پر گامزن رہے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے اس شاندار تاریخ کو یادگار بنانے کےلئے یو ای ٹی میڈیا سوسائٹی کے ایڈوائزر اور ممبران کی کوششوں کو سراہا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553873

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں