یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں مشاعرہ کا انعقاد، ملک کے مایہ ناز شعرا ءکی شرکت

123
University of Education Lahore
University of Education Lahore

لاہور۔31اکتوبر (اے پی پی):یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے مرکزی کیمپس ٹائون شپ میں آفس آف ایلومینائی ریلیشنز کے زیر اہتمام جمعرات کونوجوانوں میں مشاعرہ منعقد کیا گیا جس کی صدارت نوجوانوں کے پسندیدہ شاعر سعود عثمانی نے کی جبکہ دیگر مہمانانِ اعزاز میں پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحسن، ڈاکٹر عبدالکریم خالد، ڈاکٹر نثار ترابی سمیت دیگر شعرا شامل تھے۔

شعرا نے نئے اسلوب اور جدید لب و لہجہ سے محفل کے با ذوق سامعین کو مسحور کیا ۔مشاعرہ کے آغاز پر استقبالیہ دیتے ہوئے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چوہدری نے کہا کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے 6 نکاتی منشور میں طلبہ کی صلاحیتوں میں نکھار اور اضافہ کو خصوصی اہمیت حاصل ہے جس کیلئے ایسی سرگرمیوں کا تسلسل سے انعقاد ضروری ہے۔

ڈائریکٹر ایلومینائی ریلیشنز ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ نے کہا کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کرنے میں اس طرح کردار ادا کرے گا کہ وہ قومی و بین الاقوامی تعمیرو ترقی میں بہترین کردار ادا کر سکیں۔