19.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںیونیورسٹی آف تربت میں ارتھ ڈے کے حوالے سے شارٹ ویڈیو مقابلے...

یونیورسٹی آف تربت میں ارتھ ڈے کے حوالے سے شارٹ ویڈیو مقابلے کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 18 اپریل مقرر

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 12 اپریل (اے پی پی):یونیورسٹی آف تربت کے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز گرینیوتھ موومنٹ کلب کے زیراہتمام ارتھ ڈے کی مناسبت سے یونیورسٹی میں شارٹ ویڈیو مقابلے میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 18 اپریل ہے۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق یہ تخلیقی مقابلہ یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف یو این۔ ایس ڈی جیز کے حصول میں پاکستان کی قومی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس کا ایک اور اہم مقصد طلبہ کو ماحولیاتی ذمے داریوں اور پائیدارطرز زندگی کے موضوعات پر اپنے خیالات،نقطہ نظراور وژن کو تخلیقی انداز میں پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

یونیورسٹی آف تربت کے تمام طلبہ اس مقابلے میں شرکت کرسکتے ہیں۔مقابلے میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 18 اپریلجبکہ ویڈیوز جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 اپریل مقرر کی گئی ہے۔مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ اوردیگر شرکاء کو نقد انعامات، شیلڈز اور اسناد سے نوازا جائے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580978

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں