یونیورسٹی آف تربت کے وفد نےپا رلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا 

116

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):بلوچستان کی یونیورسٹی آف تربت کے طلبا و طالبات کے 16 رکنی وفد نے پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیا۔

بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سےجاری بیان کے مطابق وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

بعدازاں وفد نے سینیٹ ہال کا بھی دورہ کیا جہاں پر سینیٹ حکام نے وفد کو ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی،فکشنز اور سینیٹ اجلاس کی کاروائی سے متعلق بریفنگ دی۔