یونیورسٹی آف سرگودھا اورچیمبر آف کامرس کے مابین اسٹریٹیجک برانڈنگ اور ڈیجیٹل میڈیا ٹریننگ کیلئے اشتراک

83
یونیورسٹی آف سرگودھا اورچیمبر آف کامرس کے مابین اسٹریٹیجک برانڈنگ اور ڈیجیٹل میڈیا ٹریننگ کیلئے اشتراک

سرگودھا۔ 25 اپریل (اے پی پی):یونیورسٹی آف سرگودھا اور سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے مابین اسٹریٹیجک برانڈنگ اور ڈیجیٹل میڈیا ٹریننگ کے لیے اشتراک کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ ابلاغیات و میڈیا اسٹڈیز اور سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایک مشاورتی معاہدے کے تحت اسٹریٹیجک اشتراک پر اتفاق کیا ہے جس کا مقصد مقامی کاروباری اداروں کو جدید برانڈنگ اور ڈیجیٹل میڈیا کی مہارتوں سے لیس کرنا ہے۔

اس معاہدے کے تحت یونیورسٹی آف سرگودھا اورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے تعاون سے سرگودھا کی صنعتوں کے لیے خصوصی طور پر تربیتی اور مشاورتی سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان میں اسٹریٹیجک برانڈ کی تشکیل اور مارکیٹ میں مقام کا تعین، کاروباری برانڈنگ کے بہترین طریقہ کار، ڈیجیٹل میڈیا مارکیٹنگ، بشمول سوشل میڈیا، مواد کی حکمت عملی اور آن لائن تشہیر، برانڈ کی پہچان بڑھانے کے لیے انفلوئنسرانگیجمنٹ حکمت عملیاں وغیرہ شامل ہوں گے۔

اس اقدام کے تحت سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز مختلف مقامی کاروباری اداروں کے سوشل میڈیا مینجمنٹ کے منصوبے یونیورسٹی کے شعبہ کمیونیکیشن و میڈیا اسٹڈیز کو تفویض کرے گا۔ یہ طلبہ کوعملی تجربہ فراہم کرے گا جبکہ مقامی کاروباروں کو اُن کی ڈیجیٹل موجودگی کو بہتر بنانے میں مدد دے گا۔

مزیدبرآں سرگودھاچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے میڈیا میں جدت اورنوجوانوں کی ترقی کےفروغ کےلیےاپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے یونیورسٹی آف سرگودھا کے سرکاری میڈیا پلیٹ فارمز،یونیورسٹی ٹی وی اور ایف ایم 98.2کی اسپانسرشپ کا اعلان کیا ہے۔ اس اسپانسرشپ کا مقصد میڈیا تعلیم کو فروغ دینا اور تعلیمی و صنعتی اشتراک کے نئے راستے کھولنا ہے۔