13.2 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںیونیورسٹی آف سرگودھا میں ''مشرق وسطیٰ کے مسائل'' کے عنوان سے سیمینار...

یونیورسٹی آف سرگودھا میں ”مشرق وسطیٰ کے مسائل” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

- Advertisement -

سرگودھا ۔ 25 فروری (اے پی پی):یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان، شعبہ سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات اور شہید بھٹو فاؤنڈیشن کے تعاون سے”مشرق وسطیٰ کے مسائل” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں شہید بھٹو فاؤنڈیشن کے سی ای او آصف خان، لاہور اسکول آف اکنامکس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز حسین، شعبہ سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد، اور شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ابرار ظہور سمیت دیگر فیکلٹی ممبران اور بڑی تعداد میں طلبہ شریک ہوئے۔

آصف خان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کی جغرافیائی و سیاسی پیچیدگیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس خطے میں تاریخی اور موجودہ تنازعات پر گفتگو کرتے ہوئے عالمی طاقتوں کے کردار کو اجاگر کیا اور مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے سفارتی اور پالیسی پر مبنی حل کی ضرورت پر زور دیا۔ڈاکٹر اعجاز حسین نے مشرق وسطیٰ کے تنازعات کے اقتصادی اور سیاسی پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے غیر ملکی مداخلت، اور داخلی گورننس بحرانوں کے اثرات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے تعلیمی مباحثوں کو مسائل کے حل کے لیے ضروری قرار دیا۔پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد نے مشرق وسطیٰ کے نظریاتی اور سماجی و سیاسی عوامل پر روشنی ڈالتے ہوئے تاریخی فرقہ وارانہ تقسیم، قوم پرستی کے کردار اور عالمی قوتوں کے اثرات پر تفصیلی گفتگو کی۔

انہوں نے طلبہ کو بین الاقوامی تعلقات کا تنقیدی جائزہ لینے کی ترغیب دی تاکہ وہ مشرق وسطیٰ کے پیچیدہ مسائل کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔اختتامی خطاب میں ڈاکٹر محمد ابرار ظہور نے مقررین، اساتذہ اور طلبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس سیمینار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ کے مسائل جیسے عالمی سطح کے چیلنجز پر علمی مباحثوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے تاکہ ان پیچیدہ امور کو بہتر طریقے سے سمجھا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566128

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں