21.6 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومعلاقائی خبریںیونیورسٹی آف سرگودھا میں ملک فیروزخان نون بزنس سکول میں تعزیتی اجلاس...

یونیورسٹی آف سرگودھا میں ملک فیروزخان نون بزنس سکول میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد

- Advertisement -

سرگودھا ۔ 17 مارچ (اے پی پی):یونیورسٹی آف سرگودھا کے ملک فیروز خان نون بزنس سکول میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصرعباس کے سسر ممتاز علی سیال، شعبہ اسلامیات کے ریٹائرڈ استاد پروفیسر رانا اصغر علی، ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر عظمیٰ شہزادی کی والدہ ، شعبہ ریاضی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کے والد اور اسسٹنٹ ٹریژر رانا محمد اشفاق کے بڑے بھائی رانا محمد مشتاق کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یٰسین، یونیورسٹی ڈینز، ڈائریکٹرز، مختلف شعبہ جات کے چیئرپرسن، یونیورسٹی اساتذہ اور جملہ ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ اسلامیات کے ڈاکٹر فیروز الدین شاہ نے کہا کہ کسی بھی انسان کا اس دنیا میں ہونا ہی اس کے جانے کا سبب ہے اور ہمیں دنیاوی زندگی کے ساتھ آخرت کی اچھی تیاری کرنی چاہئے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہ دنیا ایک امتحان ہے جس سے ہر شخص نے گزر کر جانا ہے اور وہی شخص منزل پائے گا جو اس امتحان میں کامیاب ہوگا۔ انہوں نے اس موقع پر حدیث نبوی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عقل مند انسان وہی ہے جو اپنی آخرت کی تیاری کرے اور انسان کی نصیحت کے لئے موت ہی کافی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کے درجات بلند کرتے ہوئے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ اس موقع پر مرحومین کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ تعزیتی اجلاس سے ڈائریکٹر ریاض احمدشاد ہم نصابی فورم ڈاکٹر منیر گجر نے بھی خطاب کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573452

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں