یونیورسٹی آف سرگودھا کے ایڈیشنل ٹریثرر چوہدری محمد مقصود مدت پرریٹائرڈ ہوگئے

139

سرگودھا۔14مارچ (اے پی پی):یونیورسٹی آف سرگودھا کے ایڈیشنل ٹریثرر چوہدری محمد مقصود مدت ِملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے۔

اس سلسلے میں ان کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ کامیابی سے سرکاری مدت ملازمت پوری کرنے والے افراد ناصرف ادارے کا بلکہ معاشرے کے غیر معمولی فرد ہوتے ہیں۔ ریٹائرمنٹ ہر سرکاری ملازم کی زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے جبکہ اپنے ادارے میں اچھی کارکردگی دکھانے والے ملازمین ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں۔

چوہدری محمد مقصود یونیورسٹی کے ایک اہم ترین انتظامی افسر رہے جن کی خدمات ادارے میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے اِس موقع پر اِنہیں خصوصی مبارک باد بھی دی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔