29.4 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںیونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِاہتمام میڈیکل پروفیشنلزویک کی مناسبت سے آگاہی واک...

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِاہتمام میڈیکل پروفیشنلزویک کی مناسبت سے آگاہی واک اور خصوصی سیشن کا انعقاد

- Advertisement -

سرگودھا ۔ 29 اپریل (اے پی پی):یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام میڈیکل پروفیشنلز ویک 2025ء کی مناسبت سے آگاہی واک اور خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کے ذریعے طب کے شعبے میں میڈیکل لیبارٹری ماہرین کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔یہ واک بی ایس میڈیکل لیبارٹری سائنسز کے آخری سال کے طلبہ و طالبات نے منعقد کی، جس کی نگرانی شعبہ کے انچارج ڈاکٹر محمد مصطفیٰ قمر، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض اور دیگر اساتذہ نے کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مصطفیٰ قمر نے طلبہ اور فیکلٹی کی کاوشوں کو سراہا اور میڈیکل سائنس کے شعبے میں مسلسل ترقی، جدید مہارتوں کے حصول اور تحقیق کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خودکار نظام، جینومکس اور مصنوعی ذہانت جیسے جدید تصورات نے لیبارٹری کی دنیا کو ایک نئے دور میں داخل کر دیا ہے تاہم افرادی قوت کی کمی جیسے چیلنجز کے باعث اس شعبے میں پیشہ ورانہ تربیت اور عوامی شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر محمد ریاض نے میڈیکل لیبارٹری ماہرین کے بنیادی کردار کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہر بیماری کی تشخیص، ٹیسٹ کے نتائج اور علاج کے فیصلے کے پیچھے ایک ماہر لیبارٹری پروفیشنل کی محنت شامل ہوتی ہے، جو درست اور بروقت معلومات فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 70 فیصد طبی فیصلے لیبارٹری نتائج کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں، جو اس شعبے کی ناگزیر اہمیت کا ثبوت ہے۔تقریب کا اختتام کیک کاٹنے کی تقریب سے ہوا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589719

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں