سیالکوٹ ۔ 22 مئی (اے پی پی):یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں بلڈ ڈونر اینڈ میڈیکل ایڈ سوسائٹی کے تعاون سے ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمٰن نے کیا، ان کے ہمراہ ڈین، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران اور طلباء بھی موجود تھے۔ انہوں نے سٹالز کا دورہ کیا، شرکاء سے بات چیت کی،ایم آر آئی ، اور نیوکلیئر میڈیسن سے متعلق تکنیکی سوالات پوچھے، جس سے طلباء کو عملی تعلیم کے ذریعے ان تصورات کو سمجھنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے ڈیجیٹل اور اینالاگ طبی آلات کا معائنہ کیا، طبی آلات کے صحیح استعمال پر زور دیا اور استعمال سے پہلے آلات کی جانچ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے یو نیورسٹی آف سیالکوٹ کی ماحولیاتی سوسائٹی کو گرمی کے موسم کے لیے کیمپس میں ہیٹ ایڈوائزری مہم شروع کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ وائس چانسلر نے طلباء کی کوششوں کو بھی سراہا، انہیں مریضوں کے ساتھ نرمی سے بات کرنے کی ترغیب دی اور بلڈ ڈونر سوسائٹی کو مزید باقاعدگی سے میٹنگز اور سیمینار منعقد کرنے کی ترغیب دی۔ کیمپ نے کمیونٹی کو ادویات کی تقسیم، عضلاتی امراض کا جائزہ اور انتظام، خون کے ٹیسٹ اور ایکس رے اور الٹراساؤنڈ، ذاتی نوعیت کے مفت ڈائٹ چارٹ کے متعلق ہدایات بھی دیں ۔
ریفریشمنٹ فراہم کرنے اور صحت سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے کے لیے جوس اور شیک کے اسٹال لگائے گئے تھے۔ شرکاء میں فزیو تھراپی کے کردار اور فوائد پر روشنی ڈالنے والے بروشرز تقسیم کیے گئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600349