یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی طالبات کی آل پاکستان تقریری مقابلہ جات میں شاندار شرکت

140

سیالکوٹ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی طالبات نے آل پاکستان تقریری مقابلہ جات میں شاندار شرکت کی۔ آرمی برن ہال کالج فار گرلز ایبٹ آباد میں ہونے والے چوتھے بیگم رعنا لیاقت علی خان ذو لسانی تقریری مقابلے میں یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی دو طالبات، مناہل اور رضوا، نے حصہ لیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان اور کنوینئر بورڈ آف سوسائٹیز ڈاکٹر تنویر علی شیروانی کی رہنمائی میں ان طالبات نے بہترین کارکردگی دکھائی۔

ڈاکٹر یاسمین کوثر کے ساتھ ٹیم نے مختلف یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلباء سے مقابلہ کیا ۔ مقابلے کے آخر میں میزبان کالج کے چیئرمین و پرنسپل نے طالبات کی کارکردگی کو بہت سراہا اور انعامات اور اسناد سے بھی نوازا۔ آخر میں گروپ فوٹو لیا گیا جبکہ طالبات کے لیے یہ سیکھنے کا ایک بہترین موقع تھا۔