23.8 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںیونیورسٹی آف ہری پور اور مائیگرنٹ ریسورس سنٹر پاکستان کے درمیان مفاہمت...

یونیورسٹی آف ہری پور اور مائیگرنٹ ریسورس سنٹر پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

- Advertisement -

ہری پور۔ 6 مارچ (اے پی پی):یونیورسٹی آف ہری پور اور مائیگرنٹ ریسورس سنٹر پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ مائیگرنٹ ریسورس سنٹر (ایم آر سی) پاکستان اور یونیورسٹی آف ہری پور نے اپنی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور محفوظ نقل مکانی کے طریقوں کو فروغ دینے کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

ایم او یو کا مقصد طلباءاور فیکلٹی میں محفوظ ہجرت، بیرون ملک تعلیم کے مواقع، روزگار کے امکانات اور غیر قانونی نقل مکانی سے وابستہ خطرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ معاہدہ پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن کی موجودگی میں ہوئی۔ ایم او یو پر یونیورسٹی آف ہری پور کے رجسٹرار ریاض محمد اور آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے ڈائریکٹر نے دستخط کئے۔

- Advertisement -

کوآرڈینیٹر رانا عمران ارشد اور سینئر کونسلر تحسین اﷲ ایم آر سی کی نمائندگی کر رہے تھے۔ اس تعاون میں ایم آر سی اور یو او ایچ کے درمیان مطالعہ اور ہجرت سے متعلق معلومات کو پھیلانے کیلئے باقاعدہ مواصلات شامل ہوں گے۔ طلباءاور تارکین وطن کے خواہشمندوں کے درمیان وسائل کا اشتراک مختلف چینلز کے ذریعہ طلباءتنظیموں، سوشل میڈیا، والدین، اساتذہ اور پیشہ ور افراد پر کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569400

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں