یونیورسٹی آف ہری پور اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے درمیان کلینیکل ٹریننگ تعاون کا معاہدہ طے

144

ایبٹ آباد۔ 16 دسمبر (اے پی پی):یونیورسٹی آف ہری پور نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور کے ساتھ کلینیکل ٹریننگ تعاون کے لیے ایم او یو پر دستخط کر دئیے۔یونیورسٹی آف ہری پور اور ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہری پور نے الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلباء کے لیے کلینیکل ایجوکیشن اور ٹریننگ کو بڑھانے کے لیے ایم او یو پر دستخط کر دئیے،مفاہمت کی یادداشت پر ہسپتال کی نمائندگی کرنے والے ایم ایس ڈاکٹر محسن رضا اور یونیورسٹی کی جانب سے رجسٹرار نے دستخط کیے۔اس موقع پر دونوں اداروں کے حکام کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ طالب علموں کو صحت کی دیکھ بھال کے حقیقی ماحول میں عملی تجربہ فراہم کرے گا،ملکر کام کرنے کا مقصد الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروگراموں کے طلباء کو ان مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے جن کی انہیں صحت کی دیکھ بھال میں کامیاب کیریئر کے لیے ضرورت ہے۔