ہری پور۔ 5 مارچ (اے پی پی):میڈیکل لیب ٹیکنالوجی (ایم ایل ٹی) ڈیپارٹمنٹ نے علی زیب فائونڈیشن کے تعاون سے یونیورسٹی آف ہری پور میں خون کے عطیہ کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا۔ طلبا، اساتذہ اور عملہ نے ضرورت مندوں کی مدد کیلئے نیک مقصد میں دل و جان سے حصہ لیا۔
ایم ایل ٹی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر صادق نور خان نے خاص طور پر تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے مریضوں کیلئے ایسے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا، وہ جان بچانے کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کے ساتھ مضبوط شراکت داری قائم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
تقریب کے دوران علی زیب فائونڈیشن کے اراکین نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن اور ڈاکٹر صادق نور خان سے ملاقات کی تاکہ انسانی ہمدردی کی کوششوں کیلئے مستقبل کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ ہری پور یونیورسٹی صحت کی دیکھ بھال اور سماجی ذمہ داری کو فروغ دینے کیلئے وقف ہے۔