اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):رواں کلینڈر سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ (یو پی ایف ایل) کی آمدنی میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کی مالیاتی رپورٹس کے مطابق جنوری تا مارچ 2021 کے دوران یو پی ایف ایل کی بعداز ٹیکس آمدن 1.45 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ گذشتہ کلینڈر سال 2020 کے اسی عرصہ کے لیے کمپنی کا خالص منافع 827 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح کلینڈر سال 2020 کے مقابلہ میں سال 2021 کی پہلی سہ ماہی میں یونی لیور پاکستان فوڈز کی بعداز ٹیکس آمدنی میں 623 ملین روپے یعنی 75 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔