اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان ریلیف سبسڈی کے تحت اشیاء کی فروخت جاری ہے جس کے تحت کھانے پینے کی 19 اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق حکومت نے عوام کو ماہ رمضان میں عوام کو 19 اشیاء خوردو نوش پر سبسڈی دی جا رہی ہے، رمضان ریلیف پیکج 17 اپریل سے عید تک جاری رہے گا، آٹے، چینی دالیں اور گھی کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی، یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے، چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے برقرار رہے گی۔ مشروبات پر 15 فی صد سبسڈی دی جارہی ہے، بیسن پر 10 فی صد سبسڈی دی جارہی ہے۔ چائے پر 8 سے 10 فی صد سبسڈی دی ہے۔