اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے پریمیئم برانڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔
ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کے مطابق ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر پریمیئم برانڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 10 روپےکی کمی کر دی گئی ہیں۔ ڈالڈا گھی 496 روپے کی بجائے 486 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہو گا
جبکہ ڈالڈا کوکنگ آئل 529 روپے کی بجائے 519 روپے فی لیٹر فروخت کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمت فوری نافذالعمل ہے۔