یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پیپرا قوانین کے مطابق اوپن ٹینڈر کے ذریعے اشیا کی خریداری کررہاہے، ترجمان یوٹیلیٹی سٹور

102
utility stores
utility stores

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قوانین کے مطابق اوپن ٹینڈر کے ذریعے اشیاکی خریداری کو یقینی بناتا ہے اور تمام اشیا کی فروخت پر باقاعدگی سے تمام ٹیکسز کی ادائیگی کی جاتی ہے۔

اپنے جاری بیان میں کارپوریشن کے ترجمان نے شائع ہونےوالی خبروں کی وضاحت کرتےہوئے کہا کہ مذکورہ خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پر دستیاب اشیا پیکڈ اور معیاری ہیں جبکہ خبر میں ذکر کی گئی اوپن مارکیٹ کی قیمتیں سب سے کم معیار اور اوسط درجے کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس وقت عام مارکیٹ کے مقابلے میں یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب دال چنا، سفید چنا، چینی، آٹا، چاول اور دیگر اشیا کی قیمتیں بہت کم ہے اور کوالٹی میں اعلی ہے، لہذا تمام صارفین بغیر کسی دقت کے یوٹیلیٹی سٹورز سے خریداری کے لئے تشریف لائیں اور معیاری بچت پائیں۔