یوکرائن میں پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار کے پرکشش مواقع موجود ہیں، یوکرائن کے سفیر کا بیان

اسلام آباد ۔ 23 جون(اے پی پی) یوکرائن کے پاکستان میں سفیر ولودی میر نے کہا ہے کہ یوکرائن کی طرف سے سرمایہ کاری کے قانون میں ترمیم کے بعد پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے ان کے ملک میں کاروبار کرنے کے پرکشش مواقع موجود ہیں۔ یوکرائن ایمبیسی سے جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرائن کے صدر نے سرمایہ کاری کیلئے نئے ترمیمی قوانین پر دستخط کئے …

اسلام آباد ۔ 23 جون(اے پی پی) یوکرائن کے پاکستان میں سفیر ولودی میر نے کہا ہے کہ یوکرائن کی طرف سے سرمایہ کاری کے قانون میں ترمیم کے بعد پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے ان کے ملک میں کاروبار کرنے کے پرکشش مواقع موجود ہیں۔ یوکرائن ایمبیسی سے جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرائن کے صدر نے سرمایہ کاری کیلئے نئے ترمیمی قوانین پر دستخط کئے ہیں جس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو نہ صرف سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

Leave a Reply