کیف ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) یوکرین کی حکومت نے ملک کے سب سے بڑے بینک کو قومی تحویل میں لے لیا جس کی وجہ مالیاتی بحران سے بچنا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے فیصلہ کئی ماہ سے جاری ان افواہوں کے باعث کیا جن میں کہا جارہا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا نجی بینک بڑی مقدار میں قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔