24.6 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیوکرینی صدر جنگ ختم کرنا چاہیں تو کریمیا اور نیٹو کی خواہش...

یوکرینی صدر جنگ ختم کرنا چاہیں تو کریمیا اور نیٹو کی خواہش ترک کریں، ڈونلڈ ٹرمپ

- Advertisement -

واشنگٹن ۔18اگست (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی روس کے ساتھ جاری تنازعے کو تقریباً فوری طور پر ختم کر سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ کریمیا پر دعویٰ اور نیٹو میں شمولیت کا ارادہ ترک کر دیں۔

تاس کے مطابق امریکی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ یوکرینی صدر اگر چاہیں تو روس کے ساتھ جنگ فوراً ختم کر سکتے ہیں، یا پھر لڑائی جاری رکھ سکتے ہیں۔

- Advertisement -

ٹرمپ نے مزید کہا کہ پیر(آج ) کا دن وائٹ ہاؤس کے لیے "ایک بڑا دن” ہوگا کیونکہ اتنی بڑی تعداد میں یورپی رہنما اس سے قبل کبھی ایک ساتھ وائٹ ہاؤس نہیں آئے۔واضح رہے کہ یوکرینی صدر آج 18 اگست کو واشنگٹن میں صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے،

جس میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر، جرمن چانسلر فریڈرک مرز، اطالوی وزیرِاعظم جیورجیا میلونی اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن بھی شریک ہوں گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں