21.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیوکرینی پیرول پروگرام ختم نہیں کیا گیا،ای میل غلطی سے بھیجی گئی...

یوکرینی پیرول پروگرام ختم نہیں کیا گیا،ای میل غلطی سے بھیجی گئی ، ترجمان محکمہ داخلی سلامتی

- Advertisement -

واشنگٹن ۔5اپریل (اے پی پی):امریکی محکمہ داخلی سلامتی کے ترجمان نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کے پروگرام کے تحت قانونی طور پر امریکا میں مقیم متعدد یوکرینی باشندوں کو ای میل غلطی سے بھیجی گئی ہے ،2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد بنایا گیا یوکرینی پیرول پروگرام ختم نہیں کیا گیا۔

العربیہ اردو کے مطابق انسانی ہمدردی کے پروگرام کے تحت قانونی طور پر امریکا میں مقیم متعدد یوکرینی باشندوں کو ای میل موصول ہوئی جس میں لکھا گیا کہ اگر آپ نے فوری طور پر امریکا نہ چھوڑا تو آپ کو ممکنہ قانونی اقدامات کا سامنا کرنا ہو گا جس کے نتیجے میں آپ کو امریکاسے نکال دیا جائے گا۔ محکمہ داخلی سلامتی آپ کا پیرول ختم کر رہا ہے۔

- Advertisement -

امریکا میں رہنے کی کوشش نہ کریں۔ جس کے بعد محکمہ داخلی سلامتی نے گزشتہ روز ایک فالو اپ نوٹ میں انہیں مطلع کیا کہ یہ حکم غلطی سے بھیجا گیا تھا اور "آپ کے پیرول کی اصل جاری کردہ شرائط میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578674

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں