یوکرین تنازعے کے کسی بھی فریق کو ہتھیار فراہم نہیں کئے ، چین

104
Defense Minister Dong Jun
Defense Minister Dong Jun

بیجنگ ۔2جون (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ اس نے کبھی بھی یوکرینی تنازعے میں فریقین کو ہتھیار فراہم نہیں کیے ۔ تاس کے مطابق وزیر دفاع ڈونگ جون نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ چین نہ تو روس کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے اور نہ ہی یوکرین کو ، ہم نے کبھی بھی تنازعے کے کسی فریق کو ہتھیار فراہم نہیں کیے ۔

انہوں نے کہا کہ چین نے کبھی ایساکچھ نہیں کیاہے جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہو ۔ ا ن کا کہنا تھا کہ چین یوکرین کے معاملے پر ہمیشہ قابل اعتماد موقف رکھتا اور امن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔