24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںیوکرین تنازع میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے الزامات بے بنیاد...

یوکرین تنازع میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے الزامات بے بنیاد ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):پاکستان کی حکومت یوکرین کے تنازع میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے سے متعلق بے بنیاد اور بغیر کسی ثبوت کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اب تک یوکرینی حکام کی جانب سے پاکستان سے باضابطہ طور پر کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی ایسے دعووں کی تصدیق کے لیے کوئی قابل اعتماد ثبوت پیش کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اس معاملے کو یوکرینی حکام کے ساتھ اٹھائے گی اور اس سلسلے میں وضاحت طلب کرے گی۔ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق، مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے یوکرین تنازع کے پرامن حل کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں