21.9 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیوکرین میں امن کے لیےامریکاکے نظریے کی حمایت کرتے ہیں، برطانیہ

یوکرین میں امن کے لیےامریکاکے نظریے کی حمایت کرتے ہیں، برطانیہ

- Advertisement -

لندن ۔25مارچ (اے پی پی):برطانیہ نے کہا ہے کہ ہم یوکرین میں امن کے لیےامریکاکے نظریے کی حمایت کرتے ہیں۔العربیہ کے مطابق برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے کہا ہے کہ وہ یوکرین میں امن قائم کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ویژن کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے ہاؤس آف کامنز میں ایک تقریر میں یہ بھی کہا کہ ان کا ملک یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات کی کامیابی دیکھنا چاہتا ہے لیکن وہ جنگ کو بھول کر امن کو خطرے میں نہیں ڈالے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ برطانیہ اس سال یوکرین کو 4.5 بلین ڈالر فراہم کرے گا۔جان ہیلی نے یوکرین میں کسی بھی تصفیے میں دیرپا امن کو یقینی بنانے میں مداخلت اور مدد کرنے کے لیے برطانیہ اور فرانس کی قیادت میں اتحاد کا دفاع کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576021

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں