- Advertisement -
واشنگٹن۔27فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین نیٹو میں شمولیت کو بھول جائے۔شنہوا کے مطابق وائٹ ہائوس میں کابینہ اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین نیٹو میں شمولیت کو بھول جائے اور وہ روس کی طرف سے قبضہ میں لئے گئے زیادہ سے زیادہ یوکرینی علاقے یوکرین کو واپس دلوانے کی کوشش کریں گے۔
انہو ں نے کہا کہ ان کے خیال میں یوکرین جنگ شروع ہونے کی وجہ ہی یوکرین کی نیٹو میں شمولت کی کوشش تھی۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم دونوں فریقوں کے لئے بہترین ڈیل کرنے کی پوری کوشش کریں گے جس میں یوکرین کو زیادہ سے زیادہ علاقوں کی واپسی بھی شامل ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566981
- Advertisement -