برلن۔18نومبر (اے پی پی):جرمنی نے یوکرین پر روس کے ساتھ بات چیت کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس نےگزشتہ روز اے آر ڈی ٹیلی ویژن چینل کے ساتھ انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ہمیں روس کے ساتھ بات چیت کرنے کی کوشش جاری رکھنے کی ضرورت ہے اور اس کے ساتھ یوکرین کی حمایت بھی کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ جمعہ کو جرمن چانسلر اولاف شولز نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔
کریملن پریس سروس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے یوکرین، مشرق وسطیٰ کے تنازع ،روس اور جرمنی کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔روسی صدر اور جرمن چانسلر نے اتفاق کیا تھا کہ ان کے معاونین رابطے جاری رکھیں گے۔