کیف۔30اگست (اے پی پی):یوکرین کا ایف ۔16 طیارہ پائلٹ کی غلطی سےگر کر تباہ ہو گیا ہے۔ العربیہ کے مطابق یوکرین کی فوج نے حادثہ کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ پیر کو امریکی ساختہ ایف ۔16 لڑاکا طیاروں کو یوکرین پہنچانے کے چند دن بعد ان میں سے ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس کا پائلٹ ہلاک ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ روسی حملے کو پسپا کرتے ہوئے کریش ہونے سے قبل ایف 16 لڑاکا طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔