ماسکو۔6اکتوبر (اے پی پی):روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے یوکرین کو ٹوماہاک میزائل فراہم کیے تو اس سے روس اور امریکا کے تعلقات تباہ ہو جائیں گے۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ یہ قدم ’’روس۔ امریکا تعلقات کو مٹا دے گا یا کم از کم وہ مثبت رجحانات جو حال ہی میں نمودار ہوئے تھے، ختم کر …
یوکرین کو ٹوماہاک میزائلوں کی فراہمی امریکا کے ساتھ ماسکو کے تعلقات تباہ کر دے گی، روسی صدر

مزید خبریں
ماسکو۔6اکتوبر (اے پی پی):روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے یوکرین کو ٹوماہاک میزائل فراہم کیے تو اس سے روس اور امریکا کے تعلقات تباہ ہو جائیں گے۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ یہ قدم ’’روس۔ امریکا تعلقات کو مٹا دے گا یا کم از کم وہ مثبت رجحانات جو حال ہی میں نمودار ہوئے تھے، ختم کر دے گا۔
چند روز قبل بھی روسی صدر نے خبردار کیا تھا کہ طویل فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے ہتھیار یوکرین کو فراہم کرنے سے روس اور امریکا کے تعلقات کو شدید نقصان پہنچے گا۔تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کا جنگ کی صورتِ حال پر بڑا اثر نہیں ہوگا کیونکہ روسی فوج سست مگر مسلسل پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔








