یوکرین کی صورتحال غیر معمولی تناسب سے بچوں کے تحفظ کا بحران پیدا کر رہی ہے، یونیسف

59
سعودی عرب اور یونیسیف کے درمیان مشترکہ معاہدے پر دستخط

نیویارک ۔7مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال ( یونیسف )کے علاقائی مشیر برائے تحفظ اطفال یورپ اور وسطی ایشیا آرون گرین بر گ نے کہا ہے کہ یوکرین کی صورتحال غیر معمولی تناسب سے بچوں کے تحفظ کا بحران پیدا کر رہی ہے۔

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے جنیوا میں پیلس ڈیس نیشنز میں پریس بریفنگ میں کہا کہ یوکرین میں جنگ کے باعث 77 لاکھ افراد بے گھراور 55 لاکھ سے زیادہ ملک چھوڑ چکے ہیں جس میں تقریباً دو تہائی بچے بھی شامل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مسلسل دھماکوں ،میزائل الرٹ سسٹم کے سائرن اور اس طرح کے دیگر مسائل نے بچوں کی نفسیاتی صحت کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچے جس دور سے گزر رہے ہیں وہ انہیں پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس ڈس آرڈر میں مبتلا کر سکتا ہے۔انہوں نے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے سماجی کارکنوں، بچوں کے ماہر نفسیات اور دیگر پیشہ ور افراد سے فائدہ اٹھانے کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا۔