یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کی حمایت کے پابند نہیں ، ہنگری

بوداپسٹ۔7اکتوبر (اے پی پی):ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے کہا ہے کہ ان کا ملک یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کی حمایت کا پابند نہیں اور یوکرین حکومت بلیک میلنگ کے ذریعے بوداپسٹ کا مؤقف تبدیل نہیں کرا سکتی۔ تاس کے مطابق وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر جاری بیان میں کہا کہ ہنگری پر کوئی اخلاقی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی کہ وہ یوکرین کی …

بوداپسٹ۔7اکتوبر (اے پی پی):ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے کہا ہے کہ ان کا ملک یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کی حمایت کا پابند نہیں اور یوکرین حکومت بلیک میلنگ کے ذریعے بوداپسٹ کا مؤقف تبدیل نہیں کرا سکتی۔

تاس کے مطابق وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس” پر جاری بیان میں کہا کہ ہنگری پر کوئی اخلاقی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی کہ وہ یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کی حمایت کرے۔ آج تک کسی ملک نے بلیک میلنگ کے ذریعے یورپی یونین میں شمولیت حاصل نہیں کی اور اس بار بھی ایسا نہیں ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ یورپی یونین کے معاہدے میں اس حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہے اور رکنیت کا فیصلہ تمام رکن ممالک کے متفقہ فیصلے سے ہی ممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہنگری کے عوام یوکرین کی یورپی یونین رکنیت کے خلاف فیصلہ دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی اس مؤقف کو بدلنے کا خواہشمند ہے تو وہ میڈیا کے ذریعے ہنگری کے خلاف مہم چلا کر دوست بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔

 

مزید خبریں