یوکرین کے سفیر ولادیمیر لاکوموف کا بیان

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) پاکستان میں یوکرین کے سفیر ولادیمیر لاکوموف نے کہا ہے کہ پاکستان اور یوکرین کے درمیان زرعی شعبے میں تجارت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔زرعی مصنوعات دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تجارت کا سب سے فعال حصہ ہے۔منگل کو یوکرین کے سفیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان زرعی تجارت میں آئندہ برسوں میں …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) پاکستان میں یوکرین کے سفیر ولادیمیر لاکوموف نے کہا ہے کہ پاکستان اور یوکرین کے درمیان زرعی شعبے میں تجارت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔زرعی مصنوعات دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تجارت کا سب سے فعال حصہ ہے۔منگل کو یوکرین کے سفیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان زرعی تجارت میں آئندہ برسوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ باسمتی چاول اور اور مختلف قسم کے اورنجز جیسے پاکستانی خوراکی اشیاءکی برآمدات یوکرین میں انتہائی مقبول ہیں جبکہ پاکستان یوکرین سے سورج مکھی کا تیل اور دیگر اشیاءدرآمد کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال دونوں ملکوں نے اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون سے متعلق بین الاحکومتی کمیشن کے پہلے سیشن کے انعقادکا منصوبہ بنایا ہے۔

مزید خبریں