- Advertisement -
ماسکو ، کیف ۔3اگست (اے پی پی):یوکرین کے جنوبی شہر میکولائیو پر روسی میزائل حملے میں کم از کم سات افراد زخمی ہو گئے جبکہ متعدد گھر اور شہری عمارات تباہ یا شدید نقصان پہنچا۔
رائٹرز کے مطابق یوکرین کے علاقائی گورنر ویٹالی کم نےٹیلی گرام پر بتایا کہ زخمیوں میں سے دو کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔یوکرین کی فضائیہ نے کہا کہ روس نے رات بھر 76 حملہ آور ڈرونز اور سات میزائل فائر کیے، جن میں سے 60 ڈرونز اور ایک میزائل فضائی دفاع نے تباہ کر دیے۔
- Advertisement -
روس اور یوکرین دونوں جانب شہریوں کو ہدف بنانے سے انکار کرتے ہیں۔میکولائیو علاقہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں محاذ جنگ پر تھا اور یہاں بار بار توپخانے اور فضائی حملے ہوتے رہے ہیں۔ روسی فوج کو پسپائی کے بعد بھی ڈرون اور میزائل حملے علاقے کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
- Advertisement -