یوکرین کے صدر پر کوئی دباو¿ نہیں ڈالا گیا، ٹرمپ کا دعویٰ

58

واشنگٹن ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) امریکی صدر ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین کے صدر سے ان کی ٹیلی فون پر گفتگو دوستانہ تھی اور یہ کسی پر کوئی دباو¿ ڈالنے کے لئے نہیں تھی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ یوکرین کے صدر سے میری ٹیلی فون پر گفتگو دوستانہ تھی اور اس مکالمے میں یوکرین کے صدر پر جوبایڈن کے بارے میں تحقیقات کے لئے کوئی دباو¿ نہیں ڈالاگیا ۔ ٹرمپ نے پہلے بھی ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ میری ٹیلی فونک گفتگو کا راز فاش کرنے کا معاملہ پوری طرح غلط ہے۔ ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کی سپیکر ننسی پلوسی اور ایوان نمائندگان کی انٹیلی جینس کمیٹی کے سربراہ ایڈم شیف پر غداری کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دونوں یہ جانتے ہیں کہ یہ سکینڈل غلط ہے۔