ماسکو۔22جولائی (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ اس کی افواج نے رات گئے یوکرین کے 75 ڈرون مار گرائے جبکہ جنوبی روستوف کے علاقے میں تقریبا 50 کو تباہ کر دیا گیا۔وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے روستوف کے اوپر 47، بحیرہ اسود اور آزوف کے اوپر 17 اور دیگر علاقوں میں 11 ڈرون ز کو روکا جن میں سے ایک بیلگورود کے سرحدی علاقے میں تھا۔
کراسنودر کے علاقے میں بحیرہ اسود کے قصبے توپسے میں علاقائی حکام کا کہنا ہے کہ مار گرائے گئے ڈرون کے ملبے سے ایک پیٹرول ریفائنری میں آگ لگ گئی۔علاقائی حکام نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ یوکرین حکومت نے ایک بار پھر ڈرونز کے ذریعے توپسے میں شہری بنیادی ڈھانچے پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لئے تقریبا 100 فائر فائٹرز کو تعینات کیا گیا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔