یوگنڈا میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 9 افراد ہلاک، 40 مکانات تباہ

105
Landslides
Landslides

کمپالا۔28نومبر (اے پی پی):یوگنڈا کے مشرقی ضلع بلمبولی میں بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے 9 افراد ہلاک ہو گئے اور مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ شنہوا کے مطابق ضلع بلمبولی کے اسسٹنٹ چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر رمضان تولہ نے بتایا کہ گزشتہ رات تین ذیلی کاؤنٹیوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی،

جس سے تقریباً 40 مکانات منہدم ہو گئے۔ انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کی صبح اب تک 9 نعشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ مزید اموات کا خدشہ ہے کیونکہ بہت سے مکانات تباہ گئے ہیں۔ انہوں نے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حکومت سرکاری سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں،خوراک اور عارضی پناہ گاہوں کی صورت میں انسانی امداد بھیجے گی۔