کمپالا ۔6فروری (اے پی پی):یوگنڈا نے چین کے مشرقی شہر سوزھو میں ہونے والے 2026 انٹرنیشنل سکول سپورٹ فیڈریشن (آئی ایس ایف)فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق یہ عالمی سطح کاسکولی فٹبال ایونٹ ہے جو17 سے 26 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔یوگنڈاسیکنڈری سکولز سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر جسٹس موگیشا نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یوگنڈا کی …
یوگنڈا کی چین میں ہونے والے آئی ایس ایف فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق

مزید خبریں
کمپالا ۔6فروری (اے پی پی):یوگنڈا نے چین کے مشرقی شہر سوزھو میں ہونے والے 2026 انٹرنیشنل سکول سپورٹ فیڈریشن (آئی ایس ایف)فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق یہ عالمی سطح کاسکولی فٹبال ایونٹ ہے جو17 سے 26 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔یوگنڈاسیکنڈری سکولز سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر جسٹس موگیشا نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یوگنڈا کی ٹیمیں عالمی مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
جسٹس موگیشا کا کہنا تھا کہ ہماری فٹبال ٹیمیں انتہائی مضبوط ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہم عالمی سطح پر اچھا کھیل پیش کریں گے۔ رواں سال ہم پہلے سے بھی بہتر ٹیمیں میدان میں اتاریں گے جو گولڈ میڈل کے لیے بھرپور مقابلہ کریں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ یوگنڈا چین میں منعقد ہونے والے ایک اور بڑے عالمی سکولی ایونٹ، آئی ایس ایف انڈر 15 ورلڈ سکول والی بال چیمپئن شپ میں بھی شرکت کرے گا، جو چینی شہر شانگلو میں منعقد ہوگی۔
جسٹس موگیشا کے مطابق ہم چین اپنی ٹیمیں بھیجنے کے لیے پُرامید ہیں کیونکہ اس سے ہمارے کھلاڑیوں کو دنیا بھر کی بہترین ٹیموں کے خلاف مقابلے کا قیمتی تجربہ حاصل ہوگا ۔یوگنڈا کی عالمی سکولی کھیلوں میں متواتر شرکت کو ملک میں نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی اور بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔








