یوگو ہمبرٹ نے اے ٹی پی موزل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

78
9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

پیرس۔13نومبر (اے پی پی):فرانس کے کھلاڑی یوگو ہمبرٹ نے اے ٹی پی موزل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ انہوں نے مینز سنگلز فائنل میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں روس کے حریف کھلاڑی الیگزینڈر شیوچینکو کو شکست دے کر نہ صرف ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ 2021 کے بعد پہلا اے ٹی پی ٹورنامنٹ جیتا۔ اے ٹی پی موزل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے شہر میٹزمیں جاری ہے۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں میزبان فرانسیسی ٹینس کھلاڑی یوگو ہمبرٹ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی الیگزینڈر شیوچینکو کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ہمبرٹ نے فائنل میچ جیتنے کے بعد کہا کہ ٹورنامنٹ جیتنا میرا خواب تھاجو پورا ہوگیا ہے اور میچ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہوں۔