لاہور۔12جون (اے پی پی):امیر جے یو آئی پنجاب مولانا سید محمود میاں، ناظم عمومی حافظ نصیر احمد احرار، نائب امرا مفتی مظہر اسعدی، مولانا جمال عبدالناصر، سید زکریا شاہ، را عبدالقیوم، نظما ڈاکٹر ضیا الرحمن امازئی، سید احتشام الحق گیلانی، ڈاکٹر عبدالمعین قریشی، محمد نور خان ہانس ایڈووکیٹ، ناظم اطلاعات حافظ غضنفر عزیز، مفتی عبدالخالق مہار، مولانا عبدالمجید توحیدی اور اسید خواجہ نے مکہ مکرمہ کے جید عالم دین مولانا اسعد محمود مکی کے جواں سال بیٹے مولانا عمرو اسعد مکی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم صالح اور باوقار عالم دین تھے، انہوں نے دینی اقدار کے تحفظ کے لیے زندگی بسر کی اور اسلام کی اشاعت اور دین کی خدمت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مرحوم کے لواحقین و ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل سے نوازے۔