26.9 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومکھیل کی خبریںیو ایس اوپن ٹینس،جنیک سنر اور ایگا سویٹیک کا شاندار کھیل ،آرانگو...

یو ایس اوپن ٹینس،جنیک سنر اور ایگا سویٹیک کا شاندار کھیل ،آرانگو اور کوپریوا کو شکست

- Advertisement -

نیویارک ۔27اگست (اے پی پی):یو ایس اوپن میں ومبلڈن چیمپئنز جنیک سنر اور ایگا سویٹیک اچھی شروعات کرتے ہوئے مخالف کھلاڑیوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔سیکنڈ سیڈ سوئیٹیک منگل کو یو ایس اوپن کے مرکزی میدان میں پہلے نمبر پر رہی اور انہوں نے ایک گھنٹے میں ہی کولمبیا کی ایمیلیانا آرانگو کو 6-1، 6-2 پوائنٹس سے باہر کر دیا ۔ نمبر ون جینک سنر نے پھر جمہوریہ چیک کے وِٹ کوپریوا کے خلاف 6-1، 6-1، 6-2 سے فتح سمیٹنے میں صرف 39 منٹ کا وقت لیا۔

جینک سنر نے اپنے دونوں بریک پوائنٹس کو بچایا اور 40 فرسٹ سرو پوائنٹس میں سے 33 جیت لئے ۔ سویٹیک اس سے بھی زیادہ غالب رہی ، انہیں نہ صرف اس دوران کسی بریک پوائنٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا بلکہ اپنے آٹھ سروس گیمز میں سے کسی بھی جگہ انہیں جیتنے کے لئے دو مسلسل پوائنٹس (ڈیوس) کا سہار ا نہیں لینا پڑا جبکہ انہوں نے فاتحین میں 26-5 کی برتری حاصل کی۔یو ایس اوپن، نیو یارک سٹی، امریکہ میں 24 اگست سے شروع ہے جو 7 ستمبر تک جاری رہے گا ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں