یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز ، اینڈی مرے، کیمرون نوری، ڈین ایونز، جیک ڈریپر اور جوڈی برج سمیت تمام برطانوی کھلاڑی دوسرے رائونڈ میں داخل

80
فیلکس اوجرالیاسائم ، ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

نیویارک۔30اگست (اے پی پی): اینڈی مرے، کیمرون نوری، ڈین ایونز اور جیک ڈریپر برج سمیت تمام برطانوی کھلاڑی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے روز مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔

میگا ایونٹ میں دوسرے روز مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں اینڈی مرے نے فرانس کے حریف کھلاڑی کورینٹین موٹیٹ کو، کیمرون نوری نے روسی حریف کھلاڑی الیگزینڈر الیگزینڈرووچ شیوچینکو کو ، ڈین ایونز نے کولمبین حریف کھلاڑی دانیال گیلان ریوروس کو اور جیک ڈریپر نےمالڈووا کے رادو البوٹ کو شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں سے انگلینڈ کی کیتی بولٹر اور جوڈی برج نے بھی ابتدائی رائونڈ میں فتح سمیٹی ۔

میگا ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں اینڈی مرے نے فرانس کے حریف کھلاڑی کورینٹین موٹیٹ کو2-6، 5-7 اور 3-6 سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا،انگلینڈ کے ہی کیمرون نوری نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی الیگزینڈر الیگزینڈرووچ شیوچینکو کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 2-6 اور 2-6 سے مات دی، ڈین ایونز نے کولمبین حریف کھلاڑی دانیال گیلان ریوروس کو سیدھے سیٹس میں 4-6، 2-6 اور 5-7 سے پچھاڑ دیا اور جیک ڈریپر نےحریف مالڈووا کے رادو البوٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6، 4-6 اور 3-6 سے شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔