یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

125
9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

نیویارک۔5ستمبر (اے پی پی): رواں سال کےچوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔بیلاروس کی سیکنڈ سیڈڈ آرینا سبالینکا،امریکا کی سکستھ سیڈڈ کوکو گف،جمہوریہ چیک کی مارکیٹا سمکووا،جمہوریہ چیک کی ہی کیرولینا موچووا ،امریکا کی میڈیسن کیز،لٹویا کی جیلینا اوسٹا پینکو،چین کی ژینگ کن وین اور رومانیہ کی سورانا کرسٹیا اپنی کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ امریکا کے مشہور شہر نیویارک میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں بیلاروس کی سیکنڈ سیڈڈ آرینا سبالینکا نے روسی حریف کھلاڑی ڈاریا سرجیوینا کو ہر اکر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

امریکا کی سکستھ سیڈڈ کوکو گف نے ٹاپ 16 میچ میں سوئٹزرلینڈ کی کیرولین وزنائیکی کو شکست دی،جمہوریہ چیک کی مارکیٹا سمکووانے پری کوارٹر فائنل میچ میں امریکی حریف کھلاڑی پیٹن میکنزی سٹرنز کو شکست دی،جمہوریہ چیک کی ہی کیرولینا موچووا نے ٹاپ 16 میچ میں چینی حریف کھلاڑی وانگ ژینیو کو مات دی،

امریکا کی میڈیسن کیز نے پری کوارٹر فائنل میچ میں ہم وطن حریف کھلاڑی جیسیکا پیگولا کو پچھاڑا ،لٹویا کی جیلینا اوسٹا پینکونے ٹاپ 16 میچ میں میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن پائولش کھلاڑی آئیگا سویٹیک کو شکست دی،چین کی ژینگ کن وین نے پری کوارٹر فائنل میچ میں تیونس کی ففتھ سیڈڈ اونس جبیر کو ہرا کر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ رومانیہ کی سورانا کرسٹیا نے ٹاپ 16 میچ میں سوئس حریف کھلاڑی بیلنڈا بینسک کو مات دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

میگا ایونٹ کے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں بیلاروس کی سیکنڈ سیڈڈ آرینا سبالینکا کا مقابلہ امریکا کی سکستھ سیڈڈ کوکو گف سے ہوگا،دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں رومانیہ کی سورانا کرسٹیا کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا سے ہوگا۔تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی مارکیٹا سمکووا کا مقابلہ امریکا کی میڈیسن کیز سے ہوگا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں چین کی ژینگ کن وین کا مقابلہ بیلاروس کی سیکنڈ سیڈڈ آرینا سبالینکا سے ہوگا۔