واشنگٹن۔12جون (اے پی پی):امریکی گالف ایسوسی ایشن (یو ایس جی اے ) کے زیر اہتمام یو ایس اوپن گالف ٹورنامنٹ کا 125 واں ایڈیشن کل(جمعہ سے )امریکا میں شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تیاریاں عروج پر ہیں۔یہ ایک 72 ہولز پر کھیلے جانے والا ٹورنامنٹ ہے ،جوپٹسبرگ میٹروپولیٹن کے ایک مضافاتی علاقہ الیگینی کاؤنٹی،پنسلوانیا میں کل جمعہ سے 15 جون تک شیڈول ہے۔
ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پی جی اے ایونٹ میں امریکی گالفر برائسن ڈی چیمبیو اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔ٹورنامنٹ 15 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔ٹورنامنٹ کا فاتح کھلاڑی 43 لاکھ ڈالر کا حقدار ٹھہرے گا۔