اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نےکوویڈ۔19 سے نمٹنے بالخصوص غریب ممالک جو سال 2021 میں بے گھر افراد مہاجرین کی میزبانی پر مجبور ہیں کے لئے 924 ملین امریکی ڈالر کے حصول کی کوششیں شروع کر رکھی ہیں۔ یو این ایچ سی آر کے جاری کردہ دستاویز کے مطابق وہ کوویڈ۔19 کے ردعمل کے لئے 924 ملین امریکی ڈالر کی کوشش کررہا ہے جس کا 50 فیصد سے زیادہ حصہ کی سالانہ بجٹ میں یقین دہانی کرائی گئی تھی۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کوویڈ۔ 19 کے اضافی معاشی اور اقتصادی اثرات سے متعلق 2021 میں کی جانے والی سرگرمیوں کے لئے کوویڈ۔ 19 کی اضافی اپیل کے ذریعے 455 ملین امریکی ڈالر طلب کیے گئے ہیں۔ کل 924 ملین امریکی ڈالر میں سے اب تک 469 ملین امریکی ڈالر 2021 کی عالمی اپیل میں شامل ہیں جبکہ اس اپیل میں شامل 455 ملین امریکی ڈالر اضافی درکار ہیں۔